کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت میں میڈیا ہاؤسز پر حملے، جلاؤگھیراؤ اور اشتعال انگیز تقاریر کے دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔۔ ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان، کنور نوید جمیل شاہدپاشا ۔قمرمنصور اور دیگر ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔۔مقدمات کےگواہ جوڈیشل مجسٹریٹ کلیم اللہ کلوڑ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔۔ان مقدمات میں گواہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے چھبیس ملزمان کی شناخت پریڈ کی تھی جس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کردیاگیا۔۔عدالت نے دونوں مقدمات کی سماعت گیارہ مئی تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت پر گواہ پر وکلا جرح کریں گے۔۔
Facebook Comments