media house hamla case gawah jawab dene mein nakaam

میڈیا ہاؤس حملہ کیس،گواہ جواب دینے میں ناکام۔۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے متحدہ رہنماؤں کے خلاف میڈیا ہاؤس حملہ کیس کی سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔  انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سماعت کے موقع پر ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، ایم کیو ایم پاکستان کے محمد عامر خان، کنور نوید جمیل اور قمر منصور سمیت دیگر ملزمان بھی پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران گواہ اورنگزیب خٹک کا بیان قلمبند کیا گیا، جس پر وکلا کی جانب سے جرح کی گئی۔ سماعت کے موقع پر وکیل نے گواہ سے سوال کیا کہ کیا آپ نے شناخت پریڈ میں لوگوں کو پہچانا تھا۔ جس پر گواہ کا کہنا تھا کہ وہ تمام لوگوں کو نہیں پہچان سکا۔ ایک اور سوال پر کہ کیا آپ نے جن لوگوں کو پہچانا ان لوگوں نے توڑ پھوڑ کی۔ جس پر گواہ کا کہنا تھا کہ اس کے سامنے توڑ پھوڑ نہیں کی گئی۔ سماعت کے دوران وکیل نے گواہ سے استفسار کیا کہ پولیس نے الزام لگایا کہ لوگوں کے پاس اسلحہ تھا پہچان سکتے ہیں کس کے پاس اسلحہ تھا، جس پر گواہ کا کہنا تھا کہ اس نے کسی شخص کو اسلحہ کے ساتھ نہیں دیکھا۔ دوران سماعت جرح کے موقع پر گواہ وکلا کے سوالات کا تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا۔ بعد ازاں عدالت نے گواہ کے بیان پر جرح مکمل ہونے کے بعد مقدمات کی سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں