انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے متحدہ رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی، ملک مخالف نعروں اورمیڈیا ہاؤس پر حملہ کے مقدمات میں آئندہ سماعت پر تمام ملزموں کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ ادھر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف متحدہ قائد کی اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کے مقدمات کی سماعت25ستمبر تک ملتوی کردی۔ سندھ ہائیکورٹ نے حکومت سندھ کے افسران سے چیئرمین اور ڈی جی نیب کے نام پر بھتہ وصولی کیس میں سرغنہ خالد سولنگی کے بیٹے عامر حسین کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ فاضل عدالت نے ماتحت عدالت کو مفرور ملزمان کے مقدمے کو علیحدہ کرکے جلد از جلد سماعت کا بھی حکم دیا ہے۔

Facebook Comments