media dehshat gardi ki promotion naa karay

میڈیا دہشت گردی کی پروموشن نہ کرے، وزیراعلیٰ بلوچستان۔۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ اگر میڈیا دہشت گردوں کی پروموشن نہ کرے تو 70 فیصد دہشت گردی میں کمی ہوجائے گی۔ کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ میڈیا کی جانب سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کی پرموشن نہ کیا جائے تو 70فیصد دہشتگردی میں کمی ہوگی، جو چیز میڈیا پر دکھائی جائے گی اُسے سچ مانا جائے گا دہشت گردی خبر بنانے کیلئے کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض چیزیں قومی ذمہ داری بن جاتی ہیں بلوچستان کی میڈیا نے اپنی ذمہ داری نبھا دی ، دن بدن حالات بہتری کی طرف لے جانے کی کوشش کررہے ہیں، بلوچستان پسماندہ صوبہ ہے ،این ایف سی ایوارڈ میں بہت کم پیسے ملتے ہیں،مالی اعتبار سے ہماری پوزیشن کمزور ہے لیکن پولیس کی بہتری کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، اگر یہاں حالات خراب ہوں گے تو پورے ملک پر اسکے اثرات مرتب ہوں گے۔ عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ کہ امید اور اللہ پر بھروسہ ہے کہ اپنی ذمہ داری نبھاؤں گا اور اُسے ادا کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں