media dafatir par hamle ka maqsad muzahire ki coverage se rokna tha

میڈیا دفاتر پر حملے کا مقصد مظاہرے کی کوریج سے روکنا تھا، ترجمان گنڈاپور

پنجاب کی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کے شدت پسندوں کی جانب سے میڈیا نمائندوں پر تشدد اور نجی ٹی وی چینل پر جتھے کے حملے کی مذمت کی ہے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ فتنہ پارٹی سے سیکیورٹی فورسز کے اہلکار محفوظ ہیں نہ میڈیا ورکرز محفوظ ہیں، اسلام آباد میں شرپسندوں اور بلوائیوں نے خواتین صحافیوں کے ساتھ بھی بدتمیزی کی جو شرمناک ہے، یہ ان جعلی نام نہاد پرامن سیاسی کارکنوں کا اصل اور گھناؤنا چہرہ ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل کا کہنا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا دفاتر پر حملے قابل مذمت ہے، ان حملوں کے پیچھے انتشاری ٹولہ ہے، میڈیا دفاتر پر حملے کا مقصد انہیں پی ٹی آئی مظاہرے کی کوریج سے روکنا ہے۔فراز مغل نے کہا کہ میڈیا کی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کے پیچھے حکومت ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں