Media crisis in Balochistan also

میڈیا بحران، بلوچستان تک پھیل گیا۔۔

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کا اجلاس ہوا جس میں مختلف ایجنڈوں پر غور و خوض کیا گیا ۔ شرکا نے صحافیوں کی جبری برطرفیوں اور تنخواہوں کی بندش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ اس پر شدید احتجاج کیا جائیگا میڈیا مالکان کو خطوط بھی لکھے جائیں گے 11فروری کو بلوچستان اسمبلی سے واک آئوٹ بھی کیا جائیگا جبکہ پریس کانفرنسز میں بطور احتجاج الیکٹرانک میڈیا کے مائیک اتارے جائیں گے ۔ اجلاس میں ہائوسنگ اسکیم ‘ جرنلسٹ ویلفیئر فنڈ اور ایکریڈیٹیشن کارڈز کے معاملات پر بھی غور ہوا ۔ جرنلسٹ ہائوسنگ اسکیم کے حوالے سے سینئر نائب صدر حماد اللہ سیا پاد کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے ارکان بی یو جے کے جنرل سیکرٹری عبدالرشید بلوچ اور سلمان اشرف جبکہ ویلفیئر فنڈ کمیٹی کی پالیسی کے حوالے سے کمیٹی محمد ایوب ترین کی سربراہی میں تشکیل دی گئی جس میں شہزادہ ذوالفقار ‘ خلیل احمد رضا الرحمن اور منظور رند شامل ہیں ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہائوسنگ اسکیم اور ویلفیئر فنڈ کی پالیسی کے حوالے سے جلد ہی وزیر اعلی بلوچستان سے بھی ملاقات کی جائیگی۔۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں