karachi mein jadeed media university ke qayam ka aelan

میڈیا کنٹرولڈ ہے، بلاول بھٹوزرداری۔۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے انٹرویو کو روکا گیا، چلنے نہیں دیا گیا، آپ اتنے ڈرپورک تھے کہ پورے میڈیا کوکنٹرول کیا۔مورو بائی پاس پرعوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے پی پی چیئرمین نے کہا کہ عمران خان میں تنقید سننے کا حوصلہ نہیں، پیپلزپارٹی ہمیشہ آزاد میڈیا پریقین رکھتی ہے، عمران خان جھوٹ کے ماہر اور پروپیگنڈا کے بادشاہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوری طریقے سے غیر جمہوری شخص کو نکالا جائے،عمران خان کبھی میڈیا پر پابندی تو کبھی مخالفین کو جیل بھیج دیتا ہے، پہلی مرتبہ کسان بلیک مارکیٹ سے کھاد کا بندوبست کر رہا ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اقتدار میں بیٹھا شخص صرف کرسی بچانے میں لگا ہوا ہے،کل عمران خان نےقوم سے خطاب میں میڈیاکی تنقید پر رونا شروع کر دیا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں