media conference mein sahafion ke masail nazar andaz kyun

میڈیا کانفرنس میں صحافیوں کے مسائل نظرانداز کیوں؟؟

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر اینڈ ایڈیٹرز ( سی پی این ای ) کے زیر اہتمام صحافی تنظیموں و راہنماؤں کے اشتراک سے میڈیا فریڈم راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس بات پر شدید مذمت کی ہے کہ کانفرنس میں میڈیا ہاؤسز میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے معاشی قتل عام تنخواہوں کی ادائیگیوں میں تاخیر چھانٹیوں برطرفیوں الاؤنسز و مراعات کی بندش مہنگائی کے تناظر میں تنخواہوں میں کئی کئی سال تک اضافہ نہ کرنا اور ویج ایوارڈ کے عدم نفاذ پر کوئی بات نہیں کی گئی جبکہ کانفرنس میں شریک صحافی تنظیمیوں اور راہنماؤں کے خاموش تماشائی بنے رہنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔۔ دستور گروپ کے چیئرمین ناصر محمود سینئر ڈپٹی چیئرمین زبیر ابراہیم ڈپٹی چیئرمین طارق اسلم محمد عارف خان اور ممبرز سینٹرل ایگزیکٹو کونسل نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ایڈیٹرز اخبارات کے مالک بھی ہیں جبکہ ان کے اخبارات میں کام کرنے والے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کا مسلسل استحصال ہو رہا ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔۔ دستور گروپ نے اپنے بیان میں کہا کہ صحافی تنظیموں کا کام ہے کہ میڈیا ہاؤسز میں صحافیوں کے استحصال کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائیں لیکن سی پی این کے کانفرنس میں شریک صحافی تنظیمیں اور راہنما خاموش رہے سی پی این ای کی جانب سے 31 جنوری 23 کو جاری ہونے والی پریس ریلیز میں شریک صحافی تنظیمیوں و راہنماؤں کے کسی احتجاج کا کوئی تذکرہ نہیں ہے جو قابل افسوس ہے۔۔ دستور گروپ نے مطالبہ کیا کہ سی پی این ای اور صحافی تنظیموں کے اشتراک سے میڈیا فریڈم ڈیسک کے ساتھ ساتھ صحافیوں و میڈیا ورکرز ازالہ استحصال ڈیسک بھی تشکیل دی جائے اور اس ڈیسک کے ذریعے سب سے پہلے اخبارات میں آٹھویں ویج ایوارڈ کا فی الفور نفاذ کرکے صحافیوں کے معاشی استحصال کا ازالہ کیا جائے۔۔ دستور گروپ نے کہا ہے کہ ملک بھر سے مجموعی طور پر تقریباً 1889 روزنامے ہفت روزے ماہنامے وغیرہ شائع ہوتے ہیں ان میں 3 سال قبل آنے والا آٹھواں ویج ایوارڈ اب تک نافذ نہیں ہوا جبکہ اس کے نفاذ کی مدت 11 مارچ 2023 کو ختم ہو رہی ہے ویج ایوارڈ کے نفاذ پر صحافی تنظیموں کی مسلسل خاموشی اور سی پی این ای کانفرنس کے پلیٹ فارم پر بھی بات نہ کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں