چیئرمین پرنسپل انفارمیشن آفس سہیل علی خان کی صدارت میں میڈیا کوآرڈنیشن کمیٹی کا ورچوئل اجلاس ہوا،جس میں سیکرٹری خیبر پختونخوا ارشد خان ، ڈی جی پی آر خیبر پختونخوا امداد اللہ اور ڈی جی پی آر پنجاب سمن رائے نے شرکت کی۔ اجلاس میں میڈیا کے واجبات کے معاملے پر غور و خوض سمیت حکومت کی مجوزہ ڈیجیٹل میڈیا پالیسی پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ اجلاس میں میڈیا انڈسٹری کیلئے ایک سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے اقدامات وضع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Facebook Comments