تحریر: عبید اعوان
میڈیا انڈسٹری کا حالیہ بحران ایک ٹی وی چینل کی بندش اور سینکڑوں میڈیا ورکرز کے بچوں سے روزی کا نوالہ چھین چکا ہے جبکہ ہزاروں مزید ورکرز کے سروں پر تلوار لٹک رہی ہے۔ موجودہ بحران نے وقت نیوز پر تالے لگوا دئیے جبکہ کئی مزید ٹی وی چینلز اور اخبارات آخری سانسیں لے رہے ہیں، وقت نیوز سے وابستہ سینکڑوں صحافی بیک جنبش قلم بے روزگار کردئیے گئے۔۔
آج پاکستان میں میڈیا ورکرز بہت مشکل دور سے گزر رہے ہیں، کہیں ملازمتوں سے نکالا جا رہا ہے تو کہیں تنخواہیں کم کی جا رہی ہیں، کسی ادارے نے کینٹین بند کردی تو کسی نے ملازمین کا فیول بند کردیا، کہیں سالانہ چھٹیاں ختم یا کم کردی گئیں ہیں تو کہیں کسی اور صورت استحصال کیا جا رہا ہے۔ آئیے دعا کریں کہ اللہ تعالی میڈیا مالکان کے مسائل کو حل کرے اور صحافیوں کی مشکلات حل کرے، آمین۔۔(عبیداعوان)۔
Facebook Comments