media bohran haqeeqat kya hai by haider javed syed

میڈیابحران،حقیقت کیاہے؟؟

تحریر: حیدرجاویدسید

آزادیء صحافت کے تازہ بحران نے گورنمنٹ کمرشلز اشتہارات کی بندش کی کوکھ سے جنم لیا ہے ، بڑے میڈیا ہاوسسز کے مالکان اپنا کھیل شروع کرچکے اخبارات بارہ صفحات کے ہوگئے کارکن صحافیوں کی چھانٹی یہ کہہ کر کی جارہی ہے کہ اشتہارات کی بندش سے مالی مسائل پیدا ہوئے ہیں
ایک سادہ سا سوال ہے
گورنمنٹ صرف روزنامہ پاکستان لاہور کو 2013 ء سے 2018 ء کے درمیان جاری ہونے والے سرکاری و سرکاری کمرشلز اشتہارات کی ادائیگیوں اور اخبار کی حقیقی روزانہ اشاعت کی تفصیل شائع کردے
تاکے کارکن صحافی جان سکیں کے کروڑوں روپے کے سالانہ اشتہارات واقعتاً سرکولیشن پر لیے گئے یا درباری پنے پر ، یہ ایک ٹیسٹ کیس بن سکتا ہے
دوسری بات کارکن صحافیوں کی خدمت میں عرض کرنا ہے
مالکان اور ان کے رکھیل لیڈران کارکنوں کو حکومت سے لڑوا کر اپنا الو سیدھا کرنے کے چکر میں ہیں اپنے حق کے لیے لڑنا واجب ہے لیکن کارکنوں کے اصل دشمن مالکان اور رکھیل لیڈران ہیں ۔ ویسے ان لیڈروں کی نوکریاں تو محفوظ ہیں نا ؟ (حیدرجاویدسید)۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں