میڈیاکامصنوعی بحران اورصحافیوں سمیت ٹیکنیکل اسٹاف کی جبری برطرفیوں کے خلاف کراچی یونین آف جرنلٹس نے وفاقی محتسب میں کیس دائر کردیا ہے۔۔ درخواست میں موقف اختیارکیاہے کہ میڈیامالکان سرکاری اشتہارات کوجوازبناکرنوکریوں سے فارغ کررہے ہیں۔۔درخواست میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ حکومت اپنا موقف واضح کرے کہ کیامیڈیامالکان سچ بول رہے ہیں،اگریہ سچ نہیں توحکومت اپناموقف دے اورمیڈیامالکان کوپابندکرے کہ وہ اس عمل سے گریزکریں،کے یوجے نظریاتی کے چیئرمین عمیرعلی انجم کا کہنا ہے کہ میڈیامالکان کولگام دینے کے لئے پیمرا،اور وفاقی وزارت اطلاعات ونشریات کوئی ڈیکورم تشکیل دیں تاکہ اس ظلم کوروکاجاسکے،عمیرعلی انجم کے مطابق ہمیں اپنے اداروں پرمکمل اعتمادہے کہ ہمیں قانون کے مطابق انصاف ملے گا۔۔
Facebook Comments