Media bohraan tareekh ka tareek tareen dour by Shabana Syed

میڈیا بحران، تاریخ کا تاریک ترین دور۔۔

تحریر: شبانہ سید

کسی کے لیے مہینہ تیس دن کا ہے۔ کسی کے لیے ساٹھ دن اور اوپر کی منزل والے شاید نوے دن کالے پانی کی سزا برداشت کررہے ہیں۔ یہ شاید میڈیا کی گزشتہ اٹھارہ سالہ تاریخ کا تاریک ترین دور ہے ۔ یا شاید یہ سیاہ دور چار پانچ سال سے چل رہا ہے۔کیوں کہ فیس بک کی میموریز تنخواہ لیٹ ہونے کے روتے پیٹتے اسٹیٹس سے بھری پڑی ہے۔ سوچنے والی بات ہے بندہ گھر سے کیوں نکلتا ہے؟ گھر چلانے کے لیے پیسہ کمانے کے لیے۔لیکن مزدور کا پسینہ ، خون ،جان سب خشک ہونے کے بعد بھی دو پیسے ہاتھ نہ آئیں تو ایسے مزدور کے صبر کو سلام ہے۔ میری ناقص عقل بالکل نہیں سمجھ پاتی جب تنخواہوں سے محروم ورکر کسی فلم کی کامیابی کی خبریں دیتے ہیں، ڈرامہ ہٹ ہونے کی نوید سناتے ہیں۔دل میں خیال آتا ہے کون سی فلم راج کررہی ہے یا کونسا ڈرامہ دلوں کو چھو رہا ہے؟ اس سے ہمارا کیا لینا دینا؟ سرکار ورکر کو آپ صرف ان خبروں کی تنخواہ وقت پر دے دیں کہ جن بلیٹن اور پروگرامز کی وجہ سے آپ کا چینل چلتا ہے۔ کسی سیانے نے کہا ہے نوکری ایک ایسی زنجیر ہے۔ جس میں غلامی کا احساس بھی ہوتا ہے لیکن آزاد ہونے کے لیے بھی بڑا حوصلہ چاہیے ۔( شبانہ سید)

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں