media bill sahafion ke hukook ka tahaffuz karega

میڈیابل صحافیوں کے حقوق کا تحفظ کریگا، عثمان ڈار۔۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میڈیا کی ڈرالنگ کر رہے ہیں وہ کس طرح صحافیوں کے حقوق کی مخالف کام کر سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں ضلع کونسل ہال سیالکوٹ قلعہ میں کیا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا مقصد صحافیوں کے حقوق کا تحفظ ہے پی ٹی آئی کی حکومت ایک منصوبہ بنا رہی ہے جس میں صحافیوں کو تمام بنیادی سہولیات اور مراعات فراہم کی جائیں گی صحافیوں پر کسی قسم کی کوئی قدغن نہیں لگائی جا رہی اور اس سلسلہ میں پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں، میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی صحافیوں کی بہتری کے لیے کام کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری سے باقاعدہ صحافیوں کے حقوق کے لیے بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ہا وسز کے مالکان کو ورکرز کے حقوق کے لیے پابند بنایا جائے گا تا کہ ورکرز کو سہولیات میسر آسکیں۔ صحافیوں کے لیے کالونی کے قیام کے لیے وفاقی وزیر اطلاعات سے باقاعدہ بات چیت جاری ہے۔ اس موقع پر سیالکوٹ یونین آف جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر رانا جعفر حسین، نوازش علی قریشی ، عنصر بٹ ، میاں اعجاز جاوید،ایم پی اے چوہدری اخلاق سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں