پیپلزپارٹی کے رہنمااورسینٹ انفارمیشن کمیٹی کے رکن سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ میڈیا کے بارے میں حکومت کی نئی قانون سازی ملک کو فاشسٹ نظام کی طرف لے جانے کیلئے ہے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینٹ انفارمیشن کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس سپیکر کے منظوری کے بغیر پارلیمنٹ ہائوس سے باہر نہیں ہو سکتا ، اپوزیشن کی میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل اور مشترکہ اجلاس ہر شدید تحفظات تھے اسی لئے اپوزیشن نے بائیکارٹ کیا، میڈیا سے بات چیت میں سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ حکومت بل کو بلڈوز کرنا چاہتی تھی ۔ ہم کوئی غیر آئینی اور غیر قانونی کام نہیں ہونے دینگے ۔ ہم تمام صحافی اور اخباری تنظیموں کیساتھ کھڑے ہیں اور نئے میڈیا بل پر ساری اپوزیشن ایک ہے ۔

Facebook Comments