مسلم لیگ (ن) کے صدر قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو برسر اقتدار آئے تین سال ہوگئے کوئی تبدیلی آئی نہ عوام سے کیا گیا کوئی ایک وعدہ پورا ہوا، افغانستان جیسے اہم ایشو پر بھی قومی قیادت سے مشاورت نہیں کی گئی، ہر پارٹی سے لوٹے اکٹھے کر کے حکومت بنا کر قوم پر مسلط کی گئی، بدترین کارکردگی کو اچھا بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ، ادارے تباہ کردیئے گئے ، غربت میں اضافہ اور انتقامی کارروائیوں کے سوا کچھ نہیں کیا گیا، میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اس دھوکے کو چھپانے کا بندوبست ہے ، عوام کے جمہوری حقوق سلب نہیں ہونے دیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن) پی پی 137کے سینئر نائب صدر و سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود اور صدر پی پی 138 محمود اختر گورایہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

Facebook Comments