pfuj dastoor election | Appealein mistrad

میڈیابل مسلط کیاگیاتو مزاحمت کی جائے گی، پی ایف یوجے دستور۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے مجوزہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے صحافیوں کے حقوق اور میڈیا کی آزادی کے خلاف قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کر دیا ہے، پی ایف یو جے (دستور) نے کہاکہ ایسے کسی بھی قانون کومسلط کیا گیا تو اس کی ہر سطح پر بھر پور مزاحمت کی جائے گی اور میڈیا کی آزادی سلب کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس(دستور) کے صدر محمد نواز رضا کی صدارت میں گزشتہ ورز پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی پر غور کے لیے ایک ورچول(آن لائن) مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں کراچی سے پی ایف یوجے(دستور) کے سیکرٹری سہیل افضل خان، لاہور سے پی یو جے کے صدر عبد الرحمن بھٹہ, پی ایف یو جے کے سابق صدرخواجہ فرخ سعید، ریاض ڈوگر،ملتان سے راؤ شمیم اختر،فیصل آباد سے میاں سلیم شاہد، سجاد منا، ذاکر اللہ حسنی، اسلام آباد سے میاں منیر احمد، مرزا عبدالقدوس ، اکرم عابد، شہزاد حسن مرزا کے علاوہ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری آ صف بشیر، سرگودھا سے ایس یو جے کے سیکرٹری اشعر شاہ، حید ر آباد  سے تجمل حسین اور لالہ مرزا، ایبٹ آباد سے ہزارہ یونین آف جرنلٹس کے صدر راجا منیر اختر، پشاور سے سجاد خان، رحیم یارخان سے ڈاکٹرمونس اور دیگر شہروں کی یو جیز کے ساتھ مشاورت ہوئی۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں