media bill manzoor nahi hone denge | Chairman qaim committee

میڈیابل منظور نہیں ہونے دیں گے، چیئرمین قائمہ کمیٹی۔۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کے چیئرمین اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ میڈیا کنٹرول اتھارٹی بل کو قائمہ کمیٹی سے کسی صورت منظور نہیں ہونے دیں گے۔۔ میڈیا پرجب بھی پابندیاں لگیں نتائج ملک کوبھگتا پڑے ۔ پابندیوں کے خلاف لڑنے اور مرنے کے لیے تیار ہیں اگر بٹن دبانے سے نیا پاکستان نہیں بن سکتا تو بٹن دبانے سے اظہار رائے پر پابندی بھی نہیں لگ سکتی۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میٹ دی پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ جمہوریت، احتساب، انتخابات اور نتائج پر کنٹرول چاہو گے تو پھر ماضی کے حالات بھی ذہن میں رکھنا ہوں گے ، کیا ہمیں مشرقی پاکستان سے کوئی سبق نہیں سیکھنا چاہیے ، کیا غلطی کی نشاندہی کرنا غداری کے زمرے میں آتا ہے ؟ ہر چیز کو کنٹرول کیا جائے گا تو نتائج کو کوئی بھی کنٹرول نہیں کر سکے گا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں