ammar yousaf ko insaaf na mila to ahtejaaj ka aelan

میڈیا بل کا اصل مسودہ فراہم کرنے کا مطالبہ۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی ایگزیکٹو کونسل نے حکومت کی مجوزہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے) کے زیر گردش مسودے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پی ایف یوجے سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اصل مسودہ فراہم کرے اور کوئی بھی قانون سازی یا آرڈیننس جلدبازی میں جاری نہ کیا جائے ۔ پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی اور سیکریٹری جنرل رانا محمد عظیم کی قیادت میں ہفتے کو فیڈرل ایگزیکٹو کونسل (ایف ای سی) کا ایک ورچوئل اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر سے ملحقہ یونینز کے نمائندوں نے بھر پور حصہ لیا اور مجوزہ پی ایم ڈے اے کے مسودےپر غور کیا۔ایف ای سی ارکان نے واضح کیا کہ پی ایف یوجے کوئی یکطرفہ فیصلہ قبول نہیں کرے گی۔ کونسل نے پی ایم ڈی اے کے مجوزہ مسودےپر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا کہ اتھارٹی میں ورکرز کے حق میں موجود شقوں کی حمایت کی جائے گی، جب کہ صحافیوں کے مفادات کے خلاف قوانین تسلیم نہیں کئے جائیں گے اور ان پر حکومت سے بات چیت کی جائے گی، تاہم آزادی اظہار رائے پر کسی قسم کی قدغن قابل قبول نہیں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں