وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے متعلق فواد چودھری جلد خوشخبری دیں گے، فیک نیوز روکنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ قوانین میں ترامیم کیلئے وزارت قانون دن رات کام کررہی ہے۔فروغ نسیم نے کہا کہ جرنلسٹ پروٹیکشن بل میں وزارت قانون نے وزارت انسانی حقوق کی مدد کی ہے۔وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق وفاقی وزیر اطلات فواد چودھری جلد خوشخبری دیں گے، میں نے میڈیا اتھارٹی بل میں صحافیوں کی نمائندگی کی ہے، جعلی خبروں کی روک تھام کے لئے سب کو مل کر کا م کرنا چاہئے۔ وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے،جمہوریت کیلئے میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے،قلم کی طاقت تلوار سے زیادہ ہوتی ہے،فیک نیوز کو روکنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے، قوانین میں ترامیم کیلئے وزارت قانون دن رات کام کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کی فراہمی میں تاخیر کا مسئلہ صرف پاکستان میں نہیں بلکہ بھارت میں انصاف کی فراہمی میں سب سے زیادہ تاخیر ہوتی ہے اورامریکہ میں بھی ایک مقدمہ کئی برس تک چلتا ہے،اسلام آباد میں فرانزک لیب بنانے جارہے ہیں۔
