senate se sahafio ka walk out

میڈیا بل، آج صحافتی تنظیموں کےساتھ اہم مشاورتی اجلاس۔۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاویدنے کہا کہ میڈیا اتھارٹی کی ضرورت نہیں تو وقت ضائع نہ کریں،پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق تمام متعلقہ فریقوں کو کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں بلایا جائے گا اور سب کی مشاورت سے سفارشات تیار کی جائیں گی۔ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس  چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے پی ایم ڈی اے پر قائمہ کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ چیئرمین کمیٹی نے ایڈورٹا ئزنگ پالیسی کے مسودہ کو کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس مسودہ کو لے کر آئیں ہم اس پر اپنی رائے دیں گے ۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ آئی ٹی این ای میں ججز ہیں؟۔جس پر سیکرٹری وزارت اطلاعات ونشریات شہیرہ شاہد نے کمیٹی کو بتایا کہ آئی ٹی این ای میں مارچ 2021 سے جج نہیں ہے ابھی عبوری جج تعینات کر رہے ہیں۔ سینیٹر عرفا ن صدیقی کے سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ پریس کونسل آف پاکستان کا فی الحال چیئرمین نہیں ہے ۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ میڈیا ڈویلپمنٹ ا تھارٹی میں سینیٹ اور قومی اسمبلی ممبران کو بھی شامل ہونا چاہئے ۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ صحافتی تنظیموں کو بلا کر اعتراضات جاننے کی کوشش کرنی چاہئے کہ اتھارٹی کی ضرورت ہے بھی کہ نہیں اگر نہیں ہے تو اس پر وقت ضائع نہیں کرنا چاہئے ۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اس ڈرافٹ یا اتھارٹی سے اتفاق کریں گے تو اس کے بعد اس حوالے سے بات کریں گے ۔ سینیٹر عون عباس نے کہا کہ حکومت نے اس اتھارٹی بل پر بہت وقت لگایا ہے بہت کام کیا ہے کیا حکومت اس بل کو واپس لے گی۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب کی جانب سے مفصل طریقے سے کمیٹی کو اتھارٹی کے حوالے سے آگاہ کیاگیا ہے جس کو سراہتے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آپ اچھے مقاصد کی طرف جا رہے ہیں، یہ احسن اقدام ہے لیکن طریقہ کار پر کچھ تحفظات ہیں۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بیشتر اراکین کمیٹی موجود نہیں ہیں ان کی رائے بھی ضروری ہے ۔ بہتریہی ہے کہ قائمہ کمیٹی جمعرات کو اجلاس طلب کر کے تمام صحافتی تنظیموں اور میڈیاماہرین کو بھی مدعو کرکے ان کی رائے معلوم کی جائے ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں