apns journlists award enteries ki taarikh mein toseeh

میڈیا بروقت ادائیگیوں سےمحروم رہنے کا امکان۔۔

اے پی این ایس، پی بی اے اور سی پی این ای کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ بیان میں میڈیا تنظیموں نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے اپیل کی ہے کہ صوبائی حکومتوں اور وفاقی حکومت کی جانب سے اشتہارات کی ادائیگی کیلئے جس فارمولا پر عمل کیا جا رہا ہے اسی فارمولے پر عمل کیا جائے۔ اس میکنزم کے تحت، وفاق اور ساتھ ہی صوبائی حکومتیں اشتہارات کے مصدقہ بلز کی ادائیگی براہِ راست متعلق میڈیا کو کر دیتی ہیں اور ایجنسی کمیشن/ٹریڈ ڈسکاؤنٹ براہِ راست ایڈور ٹائزنگ ایجنسی کو 85:15کے فارمولے کے تحت دیا جاتا ہے۔ اس فارمولے کے تحت 85؍ فیصد حصہ میڈیا جبکہ خدمات کے عوض15؍ فیصد ادائیگی ایڈورٹائزنگ ایجنسی کو کی جاتی ہے۔ میڈیا تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس نظام کے تحت میڈیا اور ایجنسیز کو منظم، بروقت اور شفاف انداز سے ادائیگی ہو جاتی ہے۔ ان تنظیموں کا کہنا ہے کہ اگر پنجاب حکومت اس فارمولے سے دستبردار ہوگئی تو اس سے میڈیا کی جانب سے جو اشتہارات نشر اور شائع کیے گئے ہیں ان کی بروقت ادائیگی نہیں ہو پائے گی، اور میڈیا بروقت ادائیگی سے محروم ہو جائے گا۔ اے پی این ایس، پی بی اے اور سی پی این ای نے پنجاب حکومت سے درخواست کی ہے کہ ایڈورٹائزنگ پالیسی کو حتمی شکل دینے سے قبل میڈیا کے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں