چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کئی عدالتی فیصلے ماضی کا حصہ ہیں جنہیں مٹایا نہیں جا سکتا، ہم اپنا سر ریت میں نہیں چھپا سکتے،غلطیاں تسلیم کرنی چاہیے ۔ہم نیوز کے مطابق لاہور میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ جو جج آزاد ہو وہ پریشر میں آنے کا جواز نہیں لے سکتا ، ججز حلف کی خلاف ورزی نہیں کرتے ، ہم ایک حلف کے پابند ہیں، ججز پرانصاف کی فراہمی کی بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ طے کر چکا ہوں کہ ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے، میڈیا آزاد ہو تو عدلیہ آزاد ہوتی ہے۔

Facebook Comments