wzir e ittelat punjab ki sahafion se dhamki aamez rawaiyye ki muzammat

میڈیا اتھارٹی کی ہرفورم پر مخالفت کی جائے گی، پی یوجے۔۔

پنجاب یونین آف جرنلسٹ ورکرز گروپ کا اجلاس  لاہور پریس کلب میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صدر پی یو جے ضیا اللہ نیازی نے کی۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر حسن تیمور جکھڑ، نائب صدور ڈاکٹر شجاعت حامد، وسیم حیدر شاہ ،جنرل سیکرٹری حامد نواز،  جوائنٹ سیکرٹریز سبطین علی، نائلہ منیر ، کاشف بھٹی اور خزانچی ظہیر احمد اعوان سمیت ممبران گورننگ باڈی نے شرکت کی۔ اجلاس میں صحافت اور صحافیوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس کے دوران ممبران کی جانب سے پی ایف یو جے کے مرکزی صدر پرویز شوکت پر قاتلانہ حملے پہ اظہار افسوس کیا گیا۔ پولیس کی جانبداری اور ملزمان کی گرفتاری میں ٹال مٹول پر سخت رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ ارکان نے میڈیا اتھارٹی کے قیام اور نیوز پیپر ایمپلائز کنڈیشن آف سروسز ایکٹ کے خاتمے کی تجویز کو متفقہ طور پہ رد کیا۔ پی یو جے ارکان نے حکومت کو وارننگ دی کہ اگر ہوش کے ناخن نہ لیے گئے تو ہر فورم پہ قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔ اجلاس میں طے پایا کہ جن اداروں میں 8واں ویج بورڈ نافذ نہیں ہوا وہاں ہر صورت اس پہ عملدرآرمد کرایا جائے۔ شرکا نے ضرور دیا کہ ایسے ادارے جو ملازمین کو اپنے ادارے کے تحت جوائننگ لیٹر نہیں دیتے، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ حکومت ان کو پابند کرے کہ وہ ہر ملازم کو جوائننگ لیٹر فراہم کرے۔اجلاس کے شرکا نے حکومت پہ زور دیا کہ صحافیوں کی فلاح کے حوالے سے جو قانون سازی/پراجیکٹ شروع کیے جائیں ان میں صحافیوں کی نمائندہ تنظیموں کی شمولیت یقینی بنائی جائے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں