media authority ke nafaz ke sath tamam akhbaraat channels ghair kanooni

میڈیااتھارٹی بل کے نفاذ کےساتھ، تمام اخبارات،چینلز غیرقانونی۔۔؟؟

جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال حکومت کی جانب سے پی ایم ڈی اے کا مسودہ تاحال پبلک نہ کرنے کی وجہ کیا ہے؟جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا میڈیا کی آزادی کیلئے کام کرنے کا کوئی ٹریک ریکارڈ نہیں ہے۔مظہر عباس نے کہا کہ فواد چوہدری پی ایم ڈی اے کا ڈرافٹ نہ ہونے کی غلط بات کررہے ہیں، فواد چوہدری نے خود ایک کانسیپٹ پیپر شیئر کیا تھا۔ حکومت میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے انتہائی خطرناک اتھارٹی بنانا چاہتی ہے۔جس دن پی ایم ڈی اے قائم ہوئی اسی دن تمام اخبارات اور ٹی وی چینلز کے لائسنس منسوخ ہوجائیں گے کیونکہ پرانے تمام قوانین ختم ہوجائیں گے، تمام اخبارات اور ٹی وی چینلز کو لائسنس کیلئے دوبارہ درخواست دینا پڑے گی۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں