حکومت نے میڈیا اتھارٹی کے قیام کیلئے مجوزہ بل اپوزیشن ارکان کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے معاملہ پر اپوزیشن سے پہلا باضابطہ رابطہ کیا ہے ا سلسلے میں حکومت اور اپوزیشن کے وفود کا پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت کی جانب سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور شبلی فراز شریک ہوئے،اپوزیشن کی جانب سے مریم اورنگزیب، مصدق ملک اور مصطفی نواز کھوکھر نے شرکت کی۔ وزیر اطلاعات نے اپوزیشن ارکان کو میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام سے متعلق اعتماد میں لیا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن اور حکومتی وفود میں دوسری ملاقات آئندہ ہفتے رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔۔
Facebook Comments