media ko ishteharaat dene par parvez elahi ke khilaf inquiry

میڈیا اتھارٹی بل متنازع ، نظرثانی کی جائے،پرویزالہیٰ۔۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی متنازعہ بل ہے، اس پر نظرثانی کی جائے۔اسپیکر پنجاب پرویز الہٰی نے ان خیالات کا اظہار پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ وزیر اعظم عمران خان ایسے متنازع بل کی منظوری دیں گے۔پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ ٹھنڈے دل سے حکومت اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو سمجھانا پڑے گا کہ بلدیاتی اور عام انتخابات دور نہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ میڈیا کی آزادی پر قدغن لگانا ہمارے اپنے مفاد میں نہیں۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے امید ہے وہ میڈیا کی تنقید کو مثبت انداز میں لیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں بھی میڈیا کی تنقید کو کھلے دل سے قبول کیا۔ملاقات میں اے پی این ایس، سی پی این ای، پی ایف یوجے، ایمینڈ اور دیگر نمائندہ صحافتی تنظیمیں شریک ہوئیں۔۔۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ۔۔ وزیراعظم عمران خان سے بھی امید کرتے ہیں کہ وہ میڈیا کی تنقید کو مثبت انداز میں لیں گے، میڈیا کے خلاف بل میں متنازعہ شق فوری واپس لی کیونکہ اس میں انا کا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، ہمیشہ میڈیا کی آزادی اور اس کے ورکرز کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا، آزاد میڈیا پاکستان کی سلامتی اور بقا کیلئے انتہائی ضروری ہے۔پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ کے دور حکومت میں الیکٹرانک میڈیا کے ریکارڈ لائسنس جاری ہوئے، اپنے دور حکومت میں بھی میڈیا کی تنقید کو کھلے دل سے قبول کیا، میڈیا کی تنقید سے ہمیشہ اصلاح کا پہلو لیا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں