tv pr ishtetaal angez taqreer

میڈیااتھارٹی بل کالاقانون ہے، مریم اورنگزیب۔۔

مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی فسطائی ٹولے کے دماغ کی اِختراع اور یہ کالا قانون ہے ۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہو یا میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل موجودہ حکومت ہر معاملے میں جبر کا رویہ اپنائے ہوئے ہے ۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی آئین ، میڈیا اور آزادی رائے کے خلاف دہشت گردی ہے ۔حکومت بتائے اتھارٹی کے قیام سے متعلق سرکاری دستاویزات میں غلط بیانی کیوں کی گئی؟دانستہ کسی سے جھوٹ منسوب کرکے سرکاری دستاویز بنانا قانونی جرم ہے ، بتایا جائے یہ کام کس نے کیا؟ کس کے حکم پر ہوا؟۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا 2018 کے انتخابات میں عوامی ووٹ کی چوری کی طرح میڈیا کی آئینی آزادی سلب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں