media authority bill fori roka jae

میڈیااتھارٹی بل فوری روکا جائے، میڈیا تنظیمیں۔۔

اے پی این ایس، پی بی اے، سی پی این ای،پی ایف یو جے اور اے ای ایم ای این ڈی پر مشتمل میڈیا تنظیموں کی مشترکہ کمیٹی نے پی ایم ڈی اے قائم کرنے کی حکومتی کوششوں کو یکسر اور متفقہ طور پر مسترد کر دیا ہے۔ ان تنظیموں کے جاری بیان میں وزارتِ اطلاعات و نشریات اور ان تنظیموں کے حالیہ اجلاس کی جاری کردہ روئیداد اور تفصیلات کو گمراہ کن طور پر دانستہ توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا کہ پی ایم ڈی اے کے معاملے میں کوئی سنگین اعتراضات نہیں ہیں جبکہ تمام نمائندوں نے متفقہ طور پر پی ایم ڈی اے کے مسودے کو مسترد کیا ہے جبکہ وزارت اطلاعات یہ تاثر دے رہی ہے کہ میڈیا برادری کا ایک حصہ اس کی حمایت کر رہا ہے، حالانکہ یہ میڈیا کا مُنہ بند کرنے کا کالا قانون ہے۔ اسے فوری طور پر روکا جانا چاہئے۔ مشترکہ کمیٹی اس سلسلے میں انسانی حقوق کی تنظیموں، ارکان پارلیمنٹ اور سول سوسائٹی کے دیگر طبقات سے رابطوں کے ذریعہ اس اقدام کو روکنے کی کوشش کرے گی تا کہ حکومت کو میڈیا پر مزید پابندیاں لگانے سے روکا جا سکے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں