media advertisement case is closed

میڈیااشتہارات کیس سپریم کورٹ نے نمٹا دیا

سپریم کورٹ میں میڈیا اشتہارات کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے کمیٹی بنائی تھی لیکن کیس حل نہیں ہوا، اب ہم اس تنازع میں مزید نہیں پڑنا چاہتے۔۔کسی کو کوئی اعتراض ہے تو وہ متعلقہ فورم یا ادارے سے رجوع کرسکتا ہے۔۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک اور پرنٹ کے اکثر ایک ہی مالک ہیں۔۔پی بی اے نے الیکٹرانک میڈیا میں میڈیا لاجک کے ذریعے اجارہ داری قائم کی ہوئی ہے،،،حکومت کے خلاف بولنے والوں کو زیادہ ریٹنگ دے دی جاتی ہے،،،حکومت کیسے یہ کارٹل توڑ سکتی ہےسیکرٹری  اطلاعات رائے دیں،،،سیکرٹری اطلاعات نے بتایا کہ وزارت اطلاعات اپنا میکانزم بنا رہی ہے، ،، سپریم کورٹ نے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں