sabiq adakara par qatilana hamlay ke mulzimaan ki giraftaari ka hukum

لاہور کے میڈیا ہاؤسز کے ملازمین کی وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل۔۔

پنجاب حکومت نے مزدور کی کم از کم تنخواہ 37000 کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق مزدور کی 1423 روپے ایک دن کی دیہاڑی ہو گی، نوٹیفکیشن کا اطلاق 1 جولائی 2024 سے ہو گا، نوٹیفکیشن لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ نے جاری کیا۔دوسری جانب نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ خواتین کو بھی مرد کے برابر کم از کم تنخواہ ملے گی۔صحافتی حلقوں نے پنجاب حکومت کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کی توجہ لاہور میں موجود میڈیا ہاؤسز کی جانب مبذول کرائی اور کہا ہے کہ۔۔ لاہور سے نکلنے والے کئی ٹی وی چینلز اور اخبارات میں صحافیوں،میڈیا ورکرز کی تنخواہیں پندرہ ہزار، بیس ہزار اور پچیس ہزار ہے۔۔ صحافتی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری سے اپیل کی ہے کہ وہ لاہور کے میڈیا ہاؤسز میں بھی کم سے کم تنخواہ سینتیس ہزار کا اطلاق کرائیں اور ایسا نہ کرنے والے میڈیاہاؤسز کے اشتہارات بند کرائیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں