طنزو مزاح کے حوالے سے میڈیا پہ یقینناً کچھ اچھا کردکھانے کی اشد ضرورت ہے جس کا ثبوت ابھی تک لوگوں کے ذہنوں میں ففٹی ففٹی کے خاکوں کی خوشگوار یادوں کا تازہ رہنا ہے ۔۔ دیکھنے میں یہ آیا ہے کہ آجکل میڈیا پہ بہت سے شعبے نہایت گراوٹ کا شکار ہوچلے ہیں جن میں طنز و مزاح کے پروگرام سرفہرست ہیں اور لگتا یوں ہے کہ جیسے ظرافت کو محض جگت بازی ہی سمجھ لیا گیا ہے اور اس وقت ایسے پروگراموں میں پھکڑ پن عروج پر ہے اور یوں ناظرین کے ذوق کو بگاڑا جارہا ہے – ضرورت اس امر کی ہے کہ اچھے اور معیاری مزاح کو مناسب طور پہ فروغ دیا جائے اور ناظرین کے ذوق کو بھی بہتر کیا جائے لیکن ایک بڑا مسئلہ یہ بھی ہے کہ اکثر چینلوں پہ چند گنے چنے مخصوص ‘جگتی’ لکھاریوں کا تسلط ہے۔۔
اچھے و معیاری مزاح کی ضرورت کو پورا کرنے کی ایک کوشش کے طور پہ طنز و مزاح نگار سید عارف مصطفیٰ اپنی قلمکار ٹیم کے ساتھ میڈیا کے لیئے اپنی قلمی کاوشیں اپنے ادارے ‘ دھنک رنگ ‘ کے بینر تلے پیش کررہے ہیں۔۔ جس کے تحت ملک بھر میں مزاح کے نئے لکھاریوں سے بھی رابطہ قائم کیا جائے گا اورانکی کاوشوں کو سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا پہ اجاگر کیا جائے گا اور ان میں سے جو لوگ الیکٹرانک میڈیا اور ٹیلی اسکرپٹ کے تقاضوں کے مطابق لکھ سکتے ہونگے انہیں مزید ہدایت و رہنمائی فراہم کرکے مختلف چینلوں تک رسائی فراہم کی جائے گی ۔۔
ایک بات اور ، صرف طنز و مزاح ہی نہیں ‘ دھنک رنگ ‘ مختلف علمی و تاریخی موضوعات کی مد میں ریسرچ کے شعبے میں بھی معاونت فراہم کرے گا اورٹی وی چینلوں کوتحقیقی امور میں بھی مدد فراہم کی جائے گی اور اہم قومی دنوں ، تہواروں اور شخصیات و واقعات یا دیگر موضوعات کے حوالے سے خصوصی پروگراموں اور دستاویزی فلموں کے لیئے اسکرپٹ تیار کرکے دیئے جائیں گے جومستند تحقیق و ریسرچ پہ مبنی ہونگے نیز اس سے متعلقہ پروگراموں کے فارمیٹ کی تیاری میں بھی تعاؤن کیا جائے گا-اسی ضمن میں ربیع الاؤل کی نسبت سے سیرت پاک کے تعلق سے سید کونین کے یوم ولادت یعنی 12 ربیع الاؤل تک بارہ روز کے لیئے الگ الگ عنوانات پہ مبنی خصوصی ذہنی آزمائشی و معلوماتی پروگرام کا فارمیٹ اور سوالات بھی تیار ہیں اور جس چینل کو اس مد میں دلچسپی ہو وہ اس نمبر پہ رجوع کرسکتا ہے۔۔۔سیدعارف مصطفیٰ – 8261098-0313