اسلام آباد ہائی کورٹ نے میاں جاوید لطیف کی پریس کانفرنس نشر کرنے پر سیکرٹری اطلاعات اور ایم ڈی سرکاری ٹی وی کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات کیخلاف کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ عدالت عالیہ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے چھ صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ میں ایف آئی آرز پر کارروائی روکنے کے حکم امتناع میں 31 مئی تک توسیع کر دی ہے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل ، بار کے نمائندوں اور تمام صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز کو عدالتی معاونت کیلئے نوٹس جاری کر دئیے ،عدالت نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس پر لاہور اور پشاور میں درج مقدمات کے مدعیان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئی جی پنجاب ، آئی جی خیبرپختونخوا اور آر پی او کو عدالتی نوٹسز کی تعمیل کرانے کی ہدایت کی ہے۔
Facebook Comments