وفاقی وزیر اطلاعات و نشر یا ت فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ اگلے د وہفتوں میں سر کاری ٹی وی کے نئے ایم ڈی کی تقرری کر دی جا ئے گی۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز وزیر اعظم آفس میںمیڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ارشد خان سر کاری ٹی وی کے بورڈ کے چیئرمین بھی نہیں رہیں گے۔جب ان سے کہا گیا کہ آپ اپنے بارے میں بھی وضاحت کردیں تو انہوں نے کہا کہ یہ وزیر اعظم کا معاملہ ہے۔
Facebook Comments