pemra ka jhukao malikan ki taraf

ایم ڈی پی ٹی وی کی تقرری ہائیکورٹ میں چیلنج۔۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سرکاری ٹی وی کے ایم ڈی ، چیئرمین کی تعیناتی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چار پرائیویٹ اراکین کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری ، کابینہ ڈویژن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 مارچ تک جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت کو پیروائز کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ درخواست گزار شہری محمد شفیع کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی تو ان کے وکیل عمیر بلوچ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ سرکاری ٹی وی کے چیئرمین ارشد خان اور ایم ڈی عامر منظور کی تعیناتی میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے جبکہ پرائیویٹ بورڈ ممبرز راشد علی خان، زبیر اے خالق ، فرمان اللہ جان اور علی بخاری کی تعیناتی بھی غیر قانونی ہوئی ہے۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں