wafaqi secretary ittelaat ptv ki MD ban gyin

ایم ڈی پی ٹی وی کی تنخواہ و مراعات پر احتجاج۔۔

ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران اپوزیشن ارکان نےسرکاری ٹی وی کے ایم ڈی کی ماہانہ 16لاکھ روپے تنخواہ اور دیگر مراعات پر شدید احتجاج کیا اور کہا کہ جواب میں ان کے تجربہ تک کا ذکر نہیں، آٹھ ، آٹھ لاکھ روپے سے زیادہ کی تنخواہوں پر لوگ رکھے گئے مگر ان کے نام بھی جواب میں ظاہر نہیں کئے گئے ،چیئرمین سینیٹ نے ایم ڈی سرکاری ٹی وی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے بارے میں سوال متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجواتے ہوئے انکوائری کے بعد رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی، ارکان اور وزیر پارلیمانی امور سوال اور جواب کے دوران پی ٹی وی ہیڈ اور ایم ڈی کی تنخواہوں اور مراعات کو مکس اپ بھی کرتے رہے۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہا کہ انکی تنخواہ سولہ لاکھ روپے بالکل جائز ہے، سرکاری ٹی وی کے سربراہ کا تجربہ پچیس سال کا ہے ، وہ ہاروڈ سے گریجویٹ ہیں۔ منگل کو سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران سنیٹر بہرہ مند تنگی کے سوال کے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران سرکاری ٹی وی میں 22افراد کو تعینات کیا گیا، چیئرمین سرکاری ٹی وی سی ارشد خان کی تنخواہ کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ اعزازی ہیں اور ان کا تجربہ سرکاری ٹی وی کے پاس دستیاب نہیں ، جبکہ ایم ڈی عامر منظور ہیں اور ان کی تنخواہ ماہانہ سولہ لاکھ روپے ہے۔ اٹھارہ سو سی سی گاڑی مع ڈرائیور پٹرول و دیگر مراعات حاصل ہیں، گزشتہ ایک سال کے دوران سرکاری ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے انتظامیہ اور عملے کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں