اسلام آباد ہائیکورٹ نے سرکاری ٹی وی کے قائم مقام ایم ڈی ارشدخان کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سیکرٹری اطلاعات ، ایم ڈی سرکاری ٹی وی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین کونوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی ہے، سرکاری ٹی وی یونین کے سیکرٹری جنرل پرویز اختر بھٹی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی، اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے علی نواز کھرل ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ ارشد خان کی بطور قائم مقام ایم ڈی سرکاری ٹی وی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین کی تعیناتی عطاءالحق قاسمی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے ، قوانین اور رولز کے برعکس کی گئی ہے، قائم مقام ایم ڈی سرکاری ٹی وی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیکر کالعدم کیا جائے اور سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق تعیناتیاں کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں، عدالتی استفسار پر وکیل نے بتایا کہ سرکاری ٹی وی میں ابھی تک ارشد خان ہی بطور قائم مقام ایم ڈی کام کر رہے ہیں جو چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز تھے مگر بعد میں خود ہی ایم ڈی بن گئے، اس پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی۔
ایم ڈی پی ٹی وی کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست
Facebook Comments