اسلام آبادہائیکورٹ نے قائم مقام ایم ڈی پی ٹی وی کی تقرری کیخلاف درخواست پر سیکرٹری اطلاعات و دیگر سے تحریری جواب طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں قائم مقام ایم ڈی پی ٹی وی کی تقرری کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی، جسٹس محسن اخترکیانی نے درخواست کی سماعت کی ۔وکیل پی ٹی وی نے کہا کہ ایم ڈی کی تقرری کیلئے اخبارات میں اشتہاردےدیاہے اور 42 درخواستیں موصول ہوچکی ہیں،درخواستگزار نے کہا کہ چیئرمین ارشدخان خود ہی ایم ڈی بن گئے،عدالت نے کہا کہ تفصیلی جواب آجائے پھرمعاملہ دیکھتے ہیں،عدالت نے سیکرٹری اطلاعات ودیگرسے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 7 مئی تک ملتوی کردی۔
Facebook Comments