sarkari tv par sach bolna jurm hai

سابق ایم ڈی پی ٹی وی سے جواب طلبی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سرکاری ٹیلی ویژن کی طرف سے مسلم لیگ ن کے رہنمائوں پر عائد 19 کروڑ روپے جرمانے کی رقم وصولی کی درخواست پر اسحٰق ڈار ، سینیٹر پرویز رشید ، سابق ایم ڈی سرکاری ٹی وی عطاءالحق قاسمی اور فواد حسن فواد سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے، عدالت نے اٹارنی جنرل کو بھی آئندہ سماعت پر معاونت کیلئے طلب کر لیا ہے، سرکاری ٹی وی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت گزشتہ روز عدالت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی، اس موقع پر عطا الحق قاسمی کے وکیل کاشف ملک نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیس کا فیصلہ کرنے سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ کیا جائے،سپریم کورٹ نے کہیں نہیں لکھا کہ سرکاری ٹی وی رقم ہائیکورٹ کے ذریعے وصول کریگا، سرکاری ٹی وی کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے چاروں افراد پر19 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا ، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں