آپ نیوز نیٹ ورک کے ایم ڈی جنید اقبال کو فارغ کردیاگیا۔۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ، جنید اقبال پر الزام عائد کیاگیا ہے کہ انہوں نے ایک سال کا بجٹ چند ماہ میں ختم کردیا۔۔ پپو کے مطابق آپ نیوز ہیڈ آفس میں ایک اہم میٹنگ کے دوران بتایاگیا کہ اب جنید اقبال کی جگہ سرمد سالک نئے ایم ڈی ہوں گے۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ آپ نیوزکے ایچ آر ہیڈ گزشتہ دنوں پہلے ہی استعفا دے کر جی این این جوائن کرچکے ہیں۔۔پپو کے مطابق آپ نیوز کے ملازمین کو جون کی تنخواہ اب تک نہیں ملی ہے، جب کہ جولائی بھی اختتام پذیر ہے۔۔ اورپر سے عید قربان سرپرہے،ورکرز کے گھروں میں فاقہ کشی شروع ہوگئی ہے، گھر کا راشن ، بچوں کی اسکولز فیس بجلی گئس پانی کے بلوں کی ادائیگی کا سلسلہ بری طرح سے متاثر ہوکر رہ گیا ہے جبکہ عید قربان پر بچوں کے لئے نئے کپڑے اور قربانی کا جانور خریدنے کا خریدنے کا خواب بھی چکنا چور ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے تنخواہ کی عدم ادائیگی کے باعث ورکرز کی پریشانی بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے کیونکہ زیادہ تر ملازمین ایسے چینلز چھوڑ کر آئے تھے جہاں انہیں تنخواہ وقت پر ادا کی جاتی تھی اور لیکن اب اس ادارے میں جاری تنخواہوں کے بحران نے ورکرز کو مایوس کردیا یے کیونکہ ورکرز کا گھر صرف تنخواہ سے چلتا جو اگر وقت پرملتی رہے تو کام بھی لگن سے کرتا ہے پپو کا بتانا ہے کہ آپ نیوز ہیڈ آفس میں ورکرز کی اکثریت نئے چینل کی آمد کی آس یا متبادل روزگار کے انتظار میں ہیں کیونکہ بغیر تنخواہ زندگی کا پہیہ چلانا ممکن نہیں ورکرز نے آفتاب اقبال سے مطالبہ کیا ہے لاکھوں کی تنخواہ والوں کی ادائیگیاں روک کر ہزاروں میں تنخواہ لینے والے ورکرز کو دو ماہ کی تنخواہ جلد از جلد ادا کی جائے تاکہ انکی عید اچھی گزرسکے۔
آپ نیوزکے ایم ڈی فارغ، ورکرزکو تنخواہ کا انتظار۔۔
Facebook Comments