پاکستانی فلم گنجل میں صحافی شہباز بھٹی کا کردار ادا کرنے والے احمد علی اکبر کا کہنا ہے کہ اس دنیا میں اگر کوئی سچ کیلئے لڑتا ہے، آواز اٹھاتا ہے تو صحافی ہے اسی لیے میں صحافیوں کی عزت کرتا ہوں اور جب ان کی آواز دبائی جائے تو اس سے زیادہ افسوس کی کوئی بات نہیں ۔آج نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے فلم میں صحافی کے کردار کے حوالے سے احمد علی اکبر کا کہنا تھا کہ ایک پراجیکٹ کیلئے ماضی میں تھوری صحافت کی انویسٹیگین کی، انٹرویوز کئے تو مجھے اندازہ ہوا کہ صحافت بھی اداکاری کی طرح مشکل ہے ہر دفعہ کچھ نیا دیکھنے اور سیکھنے کا موقع ملتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ مزہ اسی چیز میں آتا ہے جس میں کوئی چیلنج ہو کیونکہ اس میں اپنے بارے میں پتہ چلتا ہے، فلم گنجل میں معاشرے کی کڑوی سچائی اور نہ صرف انصاف کے حصول کی تلخ کہانی کو بھی بیان کیا گیا ہے بلکہ صحافیوں کو درپیش مسائل کا اجاگر کیا گیا ہے ۔فلم صحافی شہباز بھٹی کی کہانی اور سچے واقعات پر مبنی ہے جس کی ہدایت کاری شعیب سلطان نے جبکہ نگہت اکبر شاہ نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔فلم کی کاسٹ میں احمد علی اکبر کے علاوہ ریشم، آمنہ الیاس، احمد علی بٹ، سید محمد علی، سرمد آفتاب، رضیہ ملک، سردار نبیل، علی آفتاب سعید، ارحم خان، ابتسام مصطفیٰ، حبیبہ سفیان، احسن مراد، منیر خان اور عثمان شامل ہیں۔
ماضی میں صحافت کرچکا ہوں، اداکار احمد علی اکبر۔۔
Facebook Comments