karachi press club mein aaj intekhaabi dangal sajega

مظہرعباس کے خلاف نازیبا گفتگوپرمعافی مانگی جائے۔۔

کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ،سیکرٹری محمدرضوان بھٹی اور دیگر عہدیداروں نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کی رہنما مریم نواز اور سابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید کی مبینہ آڈیو لیک میں کراچی پریس کلب کے رکن مظہر عباس سمیت دیگر سینئر صحافیوں کے خلاف نازیباگفتگو کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔اپنے جاری بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ ملک کا آئین ہر شہری کو آزادی اظہار رائے کی اجازت دیتا ہے ۔ملکی سیاست اور دیگر معاملات پر صحافی اپنی رائے اور تجزیے غیر جانبدارانہ انداز میں عوام کے سامنے پیش کرتے ہیں لیکن اس کو بنیاد بناکر ان کو تضحیک کا نشانہ بنانا کسی طور پر بھی جمہوری رویہ نہیں ہے ۔صحافی کسی سیاسی جماعت کے ترجمان نہیں ہوتے اس لیے ان سے یہ توقع نہیں کی جاسکتی ہے کہ وہ کسی مخصوص جماعت کا موقف کسی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ان کی خواہشات کے مطابق پیش کریں ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف اور پرویز رشید کو اس حوالے سے وضاحت جاری کرنی چاہیے کہ آیا یہ مبینہ آڈیو لیک ان کی ہے یا پھر اس طرح کی جعلی آڈیوز جاری کرکے سینئر صحافی کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ(ن)کے دو سینئر رہنماؤں کے درمیان ہونے والی یہ گفتگو حقائق پر مبنی ہے تو اس کی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مسلم لیگی رہنماں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس حوالے سے مظہر عباس سمیت دیگر سینئر صحافیوں سے معذرت کریں ۔پریس کلب کے عہدیداروں نے اس طرح کی آڈیوز ریکارڈ کرنے اور انہیں لیک کرنے والے عناصر کو بھی بے نقاب کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں