ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں 27 یوٹیوب چینلز بندش کے عدالتی حکم کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سیشن کورٹ نے 5 مزید یوٹیوب چینلز کی حد تک بندش کا حکم معطل کر دیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے27 یو ٹیوب چینلز کے حوالے سے کیس پر سماعت کی۔مخدوم شہاب الدین، اوریا مقبول جان، عبدالقادر، عزیر انور اور عمیر رفیق کی حد تک عدالت نے حکم معطل کر دیا،سینئر صحافی حبیب اکرم کی عدم دستیابی کے باعث اپیل پر فیصلہ نہ ہوسکا۔عدالت نے حبیب اکرم کی حاضری اور دلائل کے لیے درخواست 14 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔ عدالت نے گزشتہ روز مطیع اللہ جان اور اسد طور کا یوٹیوب چینل گزشتہ روز بحال کرنے کا حکم دیا تھا ۔ یادرہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے یوٹیوب چینل بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔ آج مجموعی طور پر 6 یوٹیوبر نے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھی۔ واضح رہے عدالت نے گزشتہ روز 2 یوٹیوب چینل بحال کرنے کا حکم دیا تھا، جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ستائیس یوٹیوب چینل بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔حکم نامے میں کہا گیا تھا شواہد کی بنیاد پر عدالت سمجھتی ہے، معاملہ پیکا ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کے تحت قابل سزا جرم ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں یوٹیوب کے افسر انچارج کو حکم دیا تھا کہ مذکورہ ستائیس چینلز کو مکمل طور پر بند کرے۔تحریری حکم نامے کے مطابق مطیع اللہ جان ، صابر شاکر ، عبد القادر ، حیدر مہدی ، عمران ریاض ، اوریا مقبول جان ، مخدوم شہاب الدین، وجاہت سعید خان، عبدالقادر، ساجد گوندل، اسد طور ، صدیق جان کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف ، نیا پاکستان اور ڈیلی قدرت کے یوٹیوب چینلز بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
مزید 5 یوٹیوب چینلز پر سے پابندی کاخاتمہ۔۔
Facebook Comments
