دنیا نیوز چھوڑ کر سما جوائن کرنے والی مذاق رات کی ٹیم واسع چودھری کی قیادت میں سما سے بہت جلد اپنا پروگرام گپ شپ شروع کرنے جارہے ہیں۔ پروگرام کا نام گپ شپ رکھا گیا ہے۔ جس کا فارمیٹ مذاق رات سے مختلف رکھا گیا ہے لیکن کامیڈینز قیصر پیا، اکرم اداس اور افتخار ٹھاکر ٹیم میں ساتھ رہیں گے۔ دوسری جانب مذاق رات کی جگہ دنیانیوز انتظامیہ بھی جلد نیا پروگرام شروع کرنے جارہی ہے جس کا اینکر عمران اشرف عرف بھولا جی ہوں گے، جب کہ کامیڈینز میں سخاوت ناز،سردار کمال اور ہنی البیلا نئی ٹیم میں شامل ہونگے۔۔
Facebook Comments