baldiati reports ki mayor karachi par tanqeed

میئر کراچی نے پیمرا کو سما کی شکایت کردی۔

میئر کراچی وسیم اختر نے اپنے وکیل کے توسط سے سما نیوز کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔۔نوٹس میں سما ٹی وی کی انتظامیہ سے کہاگیا ہے کہ ۔۔ میئر کراچی وسیم اختر کے حوالے سے جھوٹی، بےبنیاد اور گمراہ کن خبر چلانے پرسماء ٹی وی کی انتظامیہ سے فوری طور پر اسی فورم پرجیسے گمراہ کن خبر جاری کرنے کے لیے استعمال کیا گیا غیرمشروط معافی مانگنے اور بلاتاخیر اس خبر کو چینل سے ہٹانے اور آئندہ میئر کراچی وسیم اختر کے متعلق ایسی من گھڑت اور جھوٹی خبروں سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہےبصورت دیگر مجاز عدالت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔مزید برآں قانونی نوٹس کے آخر میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر سماء چینل نے اسی فورم پر معافی نہیں مانگی تو اس کے خلاف سول اور کرمنل دونوں قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی سول کارروائی میں کے تحت ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گا جبکہ کرمنل کارروائی پاکستان پینل کوڈکے تحت کی جائے گی.۔نوٹس کی کاپی چئیرمین پیمرہ کو بھی بھیجی گئی ہے تاکہ وہ بھی قانون کے مطابق ایسے چینل کے خلاف  کارروائی کریں جو من گھڑت خبریں چلاتے ہیں ۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں