میئرکراچی کو پی ایف یوجے کی پلاٹینم جوبلی تقریب میں شرکت کی دعوت۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکریٹری فنانس لالا اسد پٹھان ، پی ایف یو جے کے ممبر ایف ای سی مظہرعباس اور نصراللہ وسیر سمیت کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر طاہر حسن خان ،جنرل سیکریٹری سردار لیاقت اور سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر سلیم سھتو ، جنرل سیکریٹری جاوید جتوئی کی میئر کراچی مرتضیٰ وھاب  سے گزشتہ روز اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران  پی ایف یو جے کی پلاٹینیم جوبلی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی گئی جبکہ ميئر کراچی کو آگاہ کیا گیا کہ 2 اگست 1950 میں کراچی کے خالق دینا ہال میں پی ایف یو جے کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اس لیئے پلاٹینیم جوبلی کی مرکزی تقریب  2 اگست 2025 کو اسی خالق دینا ہال میں منعقد کرنا چاہتے ہیں جس پر میئر کراچی نے پی ایف یو جے کو 2 اگست 2025 کو خالق دینا ہال میں پروگرام کرنے کی اجازت دیتے ہوئے شرکت کی بھی یقین دہانی کرائی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں