اداکارہ مایاعلی نے اپنا کلاتھنگ برانڈ مایا پریٹ اے پورٹر لانچ کردیا ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام میں اپنے کلاتھنگ برانڈ کے نام کا اعلان کرتے ہوئے لکھاکہ اگر خواب نہیں ہوں گے تو جدوجہد بھی نہیں ہوگی اور ان کا ہمیشہ اس بات پر یقین رہا ہے کہ اگر آپ کی نیت صاف ہے تو اللہ رب العزت آپ کی ہر کوشش میں ساتھ دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپنی کلاتھنگ لائن بنانا ان کا خواب تھا جو وہ اپنی کزن زینب قدیر اور انسا قدیر کے ساتھ مل کر پورا کرنے جارہی ہیں جس پر وہ تھوڑ اگھبرا بھی رہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ انہیں اپنے اس نئے سفر پر مداحوں کی دعاﺅں کی ضرورت ہے۔

Facebook Comments