پنجاب کے وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری نے کہا ہے کہ اقلیم ریاست کے پانچویں ستون (میڈیا) کی ترقی و خوشحالی حکومت کا فرض اولین ہے۔ اخبارات و الیکٹرانک میڈیا کے 50 فیصد واجبات و ہ31 مئی تک ادا کرا دینگے۔ میڈیا کو دیئے گئے سرکاری اشتہارات کی21 فیصد ادائیگیاں ایک ماہ کے اندر انہوں نے کرادی ہیں پنجاب حکومت کی ایڈور ٹائزنگ ایجنسیوں کو حکم دے دیاگیا ہے کہ اخبارات وغیرہ کے اشہارات کے بل کی ادائیگی کی جو رقم ان کو جاری ہو جائے وہ فوراً اخبارات کے اکائونٹس میں جمع کر ادی جائے ہم اخبارات اور ان کے کارکنوں کو بد حال نہیں خوشحال دیکھنے کے علمبردار ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری جنگ کو خصوصی انٹرویو دے رہے تھے۔ صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور چیف سیکرٹری نے اجلاس منعقد کئے ہیں جن میں صوبائی وزارت محکمے کے سربراہوں کو سختی سے ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ عیدالفطر سے پہلے پہلے اپنے اپنے محکمے اور وزارت کے ذمے اخبارات کے بلوں کی سو فیصد ادائیگی یقینی بنائیں۔ انشا اللہ وہ پنجاب حکومت میں اخبارات کےمالکان اور ورکروں کے ادنیٰ نمائندے اور ایک وکیل کی حیثیت سے ذمہ دار یاں نبھاتے رہوں گا۔ ان کا اولین فریضہ عمران خان حکومت اورمیڈیا کے درمیان حائل ہوجانیوالی خلیج کو پاٹنا ہے اخبارات اور اخباری کارکنوں کی ترقی و خوشحالی ان کا جزوایمان ہے اور رہےگا۔۔
مئی میں 50 فیصد ادائیگیوں کا اعلان
Facebook Comments