اداکارہ ماورا حسین نے اپنی ایل ایل بی کی ڈگری کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اداکاری کی دنیا کو چھوڑنے کا اشارہ دیا ہے۔حالیہ انٹرویو میں ماورا نے اپنے پسندیدہ پیشوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے وکیل بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، ”مجھے صرف دو نوکریاں پسند ہیں: ایک اداکاری اور دوسری بے بی سٹنگ۔ اس کے علاوہ کوئی اور ملازمت نہیں ہے۔“ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید وضاحت کی کہ، ”بدقسمتی سے، میں اپنی وکالت کی ڈگری کو کارآمد نہیں بنا سکتی۔ پانچ سال پہلے مجھے لگتا تھا کہ میں وکالت اور اداکاری دونوں ہی پیشوں کو ساتھ لے جا سکتی ہوں، لیکن اب سمجھ آئی ہے کہ ایسا ممکن نہیں۔“ماورا نے کہا، ”کسی بھی نوکری کو کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اس پر مکمل توجہ مرکوز کریں۔ اگر میں نے وکالت کا فیصلہ کیا تو پھر میں پوری طرح اس پر توجہ دوں گی اور اداکاری کو چھوڑ دوں گی۔“انہوں نے مزید کہا، ”میں ایل ایل بی مکمل کر چکی ہوں اور بار کورس کے لیے 9 ہفتے درکار ہیں، جس کے لیے مجھے لندن جانا ہوگا۔ میں مزید پڑھائی کے لیے تیار ہوں، لیکن ابھی یہ نہیں سوچا کہ کب کروں گی۔ماورا حسین نے 2019 میں یونیورسٹی آف لندن سے وکالت کی تعلیم مکمل کی اور اپنی کانووکیشن کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔
ماورا حسین نے اداکاری چھوڑنے کا عندیہ دیدیا۔۔
Facebook Comments