mawra hocane ne adakari chorne ka andiya dedia

ماورا حسین کی شوٹنگ میں پہلی  ترجیح نماز ہوتی ہے، سینئر اداکارہ۔۔

سینیئر اداکارہ عذرا منصور نے کہا ہے کہ ماورا حسین کیلئے شوٹنگ کے دوران پہلی ترجیح نماز ہوتی ہے۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران عذرا منصور نے کہا کہ شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں کے بارے میں ہمیشہ یہ تصور کیا جاتا ہے کہ یہ اداکار ہیں، فلموں اور ڈراموں میں کام کرتے ہیں تو یہ اپنے مذہب سے دور ہوں گے جبکہ حقیقتاً ایسا نہیں ہوتا۔عذرا منصور نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتی کہ تمام فنکار ہی مذہبی ہیں لیکن ہماری انڈسٹری میں بہت سے فنکار ایسے بھی ہیں جو واقعی مذہب کے بہت قریب ہیں۔سینیئر اداکارہ نے اپنے ڈرامہ سیریل ‘جفا’ کی شوٹنگ کے دنوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے حال ہی میں ماورا حسین اور محب مرزا کے ساتھ ‘جفا’ میں کام کیا ہے، یہ دونوں اداکار ہی دین کے بہت قریب ہیں اور شوٹنگ کے دوران ہمیشہ نماز کے لیے وقت نکالتے تھے۔اُنہوں نے کہا کہ میں ماورا حسین کو دیکھ کر بہت خوش ہوتی تھی کیونکہ اگر شوٹنگ کے دوران نماز کا وقت ہوجاتا تھا تو وہ پہلے نماز ادا کرتی تھیں اور پھر واپس آکر اپنا سین ریکارڈ کرواتی تھیں۔عذرا منصور نے کہا کہ میں بھی ماہِ رمضان میں کام کرتی ہوں اور روزے بھی رکھتی ہوں لیکن ہمارے یہاں اداکاروں کے لیے نہایت ہی نامناسب الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ہم فنکار بھی انسان ہوتے ہیں اور انسان خطا کا پتلا ہے، ہم سے بھی غلطی ہوسکتی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں